Facebook Instagram Whatsapp Youtube Envelope
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Terms & Conditions
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Terms & Conditions
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Blog
Menu
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Blog
Change A Life
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Blog
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Blog
بچپن میں ماں کے کو ناجائز طریقے سے چھونے کے بارے میں شرعی حکم: حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی، والدین کی شادی برقرار ہے۔ توبہ کافی ہے، وسوسوں کو نظر انداز کریں۔

سوال:

السلام علیکم۔ میرے قریبی دوست کے لیے ایک سوال ہے۔ جب وہ 9 یا 10 سال (تیسری یا چوتھی جماعت) کا تھا، یا 18± سال کی عمر میں، وہ اپنی ماں کے ساتھ سوتا تھا۔ خراب معاشرے کی وجہ سے اس نے اسکول وغیرہ میں جنسی تعلقات کے بارے میں سیکھا، تو ایک رات جب وہ اپنی ماں کے ساتھ سو رہا تھا، اس نے اپنی ماں کے مباشرت کے عضو کو شہوت کے ساتھ چھوا جبکہ اس کی ماں سو رہی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے ‘حرمتِ مصاہرت’ کے بارے میں سنا، تو وہ اس سوچ سے بہت افسردہ ہیں کہ اس کے والدین کی شادی ٹوٹ گئی ہے۔ اس نے پہلے ہی اس پر توبہ کر لی تھی، لیکن وسوسوں کی وجہ سے وہ اپنے کام یا نماز پر توجہ نہیں دے پا رہا۔


جواب:

بِاسْمِ اللہِ سُبْحَانَہٗ وَتَعَالٰی، الَّذِیْ عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَعَالِمَ الدِّیْنِ، وَأَنْعَمَ عَلَیْہِ بِحَقَائِقِ الشَّرِیْعَةِ وَالتَّمْکِیْنِ

واضح رہے کہ حرمتِ مصاہرت ثابت ہونےکے لیے چند شرائط ہیں جن کا کا پایا جانا ضروری ہے،اگر ان میں سے ایک شرط بھی نہ پائی گئی تو حرمت ثابت نہیں ہوگی،وہ شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

  1. مس بغیر حائل کے ہو یعنی درمیان میں کوئی کپڑا وغیرہ نہ ہو، یا درمیان میں حائل کپڑا وغیرہ اس قدر باریک ہو کہ اس سے جسم کی حرارت پہنچتی ہو
  2. وہ بال جو سر سے نیچے لٹکے ہوئے ہوئے ہیں ان کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوگی، بلکہ صرف ان بالوں کو چھونے سے حرمت ثابت ہوگی جو سر سے ملے ہوئے ہیں۔
  3. چھوتے وقت جانبین میں یا کسی ایک میں شہوت پیدا ہو،مرد کے لیے شہوت کا معیار یہ ہے کہ اس کے آلہ تناسل میں انتشار پیدا ہوجائے اور اگر آلہ تناسل پہلے سے منتشر ہو تو اس میں اضافہ ہوجائے اور بیمار اور بوڑھے مرد جن کو انتشار نہیں ہوتا ان کےلئے اور عورتوں کے لیے شہوت کا معیار یہ ہے کہ دل میں ہیجان کی کیفیت پیدا ہو اور دل کو لذت حاصل ہو،اور دل کا ہیجان پہلے سے ہوتو اس میں اضافہ ہوجائے۔
  4. شہوت چھونے کے ساتھ ملی ہوئی ہو، اگر چھوتے وقت شہوت پیدا نہ ہو، اور پھر بعد میں شہوت پیدا ہوتو اس کا اعتبار نہیں ہے، اس سے حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔
  5. شہوت تھمنے سے پہلے انزال نہ ہوگیا ہو، اگر انزال ہوگیا تو حرمتِ مصاہرت ثابت نہیں ہوگی۔
  6. عورت کی عمر کم از کم نو سال اور مرد کی عمر کم ازکم بارہ سال ہو۔
  7. اگر چھونے والی عورت ہے اور وہ شہوت کا دعوی کرے یا چھونے والا مرد ہے اور وہ شہوت کا دعوی کرےتو شوہر کو اس خبر کے سچے ہونے کا غالب گمان ہو اور وہ اس کی تصدیق بھی کرے، اس لیے اس دعوی سے شوہر کا حق باطل ہوتاہے، اس لیے صرف دعوی کافی نہیں، بلکہ شوہر کو ظنِ غالب حاصل ہونا یا شرعی گواہوں کا ہونا ضروری ھے.

لہذا صورت مسئولہ دیکھا جائے کہ کیا یہ تمام شرائط پائی گئیں تھیں یا نہیں۔ سوال میں عمر بھی واضح نہیں اور چھونے کی نوعیت بھی غیر واضح ہے۔ لیکن جہاں تک آپ کے سوال سے سمجھ آتا ہے تو اس کے مطابق:
1. یہ چھونا بغیر حائل کے نہیں تھا بلکہ یہ اس کی ماں کو پتہ نہیں چلا ایسے میں یہ مس ہوا ہے۔ لہٰذا اگر ایسا ہی ہے تو شرط نہیں پائی گئی اور حرمت واقع نہیں ہوگی۔
2. یا یہ واقعہ کے وقت لڑکے کی عمر کے 12 سال پورے ہونے سے پہلے کا ہے تو بھی شرط معدوم ہےاور حرمت کا حکم نہیں لگے گا۔
3. یا مکمل تفصیلی صورت حال کا یقینی علم نہ ہو یعنی یاد ہی نہ ہو کہ اس وقت کیا ہوا تھا اور تمام شرائط حرمت پائی گئیں تھیں یا نہیں تو اس میں شبہ ہے، اور قاعدہ ہے کہ: «اليقين لا يزول بالشك» یعنی یقین شک کی وجہ سے زائل نہیں ہو تا۔ لہذا اس صورت میں بھی والدین کا نکاح بدستور صحیح اور قائم ہے اور حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی۔

البتہ مذکورہ فعل اپنی ذات میں ناجائز اور گناہ تھا، اگرچہ حرمت مصاہرت ثابت نہ ہوئی ہو۔ اس لیے اس پر توبہ و استغفار لازم ہے، اور چونکہ سائل تو بہ کر چکا ہے ، اس لیے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرما کر معاف فرمادے گا، بعد ازاں اس بارے میں بار بار سوچنا اور پریشان ہونا درست نہیں، بلکہ اسے وسوسہ قرار دے کر نظر انداز کرنا چاہیے اور اپنے دینی و دنیوی معمولات، خصوصاً عبادات پر توجہ دینی چاہیے۔ اور آئندہ ایسے کسی گناہ سے بچنے کا بےحد اہتمام کرنا چاہیئے۔

وَاللہُ بِالصَّوَابِ أَعْلَمُ، وَعِلْمُہُ أَصْوَبُ وَأَتَمُّ

Share it :
Muhammad Afzal Zuhuri
Muhammad Afzal Zuhuri

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Popular Categories

Faith & Beliefs

Faith & Beliefs

Faith & Beliefs

Faith & Beliefs

Faith & Beliefs

Faith & Beliefs

Ask a Mufti Online

Get clear, reliable answers to your Shariʿah questions from qualified scholars.

Drop Your Question Here!

Newsletter

Get free tips and resources right in your inbox, along with 10,000+ others

Latest Post

اپریل 29, 2026
بچپن میں ماں کے کو ناجائز طریقے سے چھونے کے بارے میں شرعی حکم: حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی، والدین کی شادی برقرار ہے۔ توبہ کافی ہے، وسوسوں کو نظر انداز کریں۔
اپریل 29, 2026
اگر ممکن ہو تو ہر شخص سے معافی مانگیں اور اس کا حق واپس کریں۔ اگر ناممکن ہو تو ان کی طرف سے صدقہ کرنا درست ہے۔ آپ نے جو صدقہ کیا ہے، وہ ان شاء اللہ قبول ہوگا اور آپ کو اس کا اجر ملے گا، لیکن اس معاملے میں شرعی طریقہ یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو براہ راست ادائیگی کریں۔ خواہ بتاکر یا بغیر بتائے۔ البتہ جب رابطہ ہی نہ رہے اور معلوم نہ ہو کہ جس کا حق ہے وہ کہاں ہے پھر اس کی طرف سے صدقہ بھی کرے اور اللہ سے توبہ و استغفار بھی کرے۔
اپریل 29, 2026
عورتوں کے باہمی جنسی تعلق کا حکم صرف قومِ لوط کے واقعے پر موقوف نہیں، بلکہ قرآن کے عمومی اصول سے واضح ہوتا ہے کہ جنسی تسکین کا حلال راستہ نکاح کے دائرے میں میاں بیوی کے درمیان ہے، اس کے علاوہ راستہ “حد سے تجاوز” ہے۔ سورۂ مؤمنون 23:5-7 میں اہلِ ایمان کی صفت بیان کی گئی کہ وہ اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، سوائے اپنی بیویوں کے؛ پھر فرمایا فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَ​ ۚ‏ ٧ کہ جو اس کے علاوہ راستہ چاہیں وہ حد سے بڑھنے والے ہیں۔ صحیح حدیث میں عورت کے عورت کے سامنے ستر کھولنے اور جسمانی قربت کے بارے میں بھی ممانعت آئی ہے۔ صحیح مسلم میں ہے کہ عورت، عورت کی شرم گاہ نہ دیکھے، اور دو عورتیں ایک کپڑے کے نیچے نہ لیٹیں۔
اپریل 29, 2026
اپریل 29, 2026
اپریل 29, 2026

Get In Touch

Newsletter

Subscription Form

Latest Posts

تکفیر کا مسئلہ: جہالت یا غلط تاویل کی بنا پر کسی کو کافر کہنے کا حکم
اپریل 29, 2026
Read More »
بچپن میں ماں کے کو ناجائز طریقے سے چھونے کے بارے میں شرعی حکم: حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی، والدین کی شادی برقرار ہے۔ توبہ کافی ہے، وسوسوں کو نظر انداز کریں۔
بچپن میں ماں کو شہوت کے ساتھ چھونا اور حرمت مصاہرت کا حکم
اپریل 29, 2026
Read More »
اگر ممکن ہو تو ہر شخص سے معافی مانگیں اور اس کا حق واپس کریں۔ اگر ناممکن ہو تو ان کی طرف سے صدقہ کرنا درست ہے۔ آپ نے جو صدقہ کیا ہے، وہ ان شاء اللہ قبول ہوگا اور آپ کو اس کا اجر ملے گا، لیکن اس معاملے میں شرعی طریقہ یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو براہ راست ادائیگی کریں۔ خواہ بتاکر یا بغیر بتائے۔ البتہ جب رابطہ ہی نہ رہے اور معلوم نہ ہو کہ جس کا حق ہے وہ کہاں ہے پھر اس کی طرف سے صدقہ بھی کرے اور اللہ سے توبہ و استغفار بھی کرے۔
بچپن میں کی گئی چوری اور ادھار واپس نہ کرنے کا شرعی حکم
اپریل 29, 2026
Read More »

Quick Menu

  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Blog
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Blog

Follow Us

Facebook Instagram Whatsapp Envelope Youtube

contact

  • deenalfurqan@gmail.com
  • +92309 26-88(992)

© Copyright deenalfarqan.com. All rights reserved.