Facebook Instagram Whatsapp Youtube Envelope
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Terms & Conditions
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Terms & Conditions
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Guidance of Islam
Menu
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Guidance of Islam
Change A Life
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Guidance of Islam
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Guidance of Islam
Drop Your Question Here!
Drop Your Question Here!
کیا اللہ کے ذکر سے شہوانی خیالات آنا شرک ہے؟ | OCD اور وسوسے کا حکم

کیا اللہ کے ذکر سے شہوانی/نامناسب خیالات آنا شرک ہے؟ | OCD اور وسوسے کا حکم

:سوال
کیا اللہ تعالیٰ کی طرف (مثلاً اُس کے اسماء، ذکر جیسے "اللّٰہ اکبر” وغیرہ، بسم اللہ) جان بوجھ کر شہوت یا جنسی جذبات کا آنا شرک ہے؟ مجھے شدید قسم کا وسواس (OCD) ہے، اور چاہے میں کچھ بھی کروں اور جتنا بھی زور لگاؤں، میرا  OCD بار بار شہوت کو اللہ سے متعلق چیزوں کے ساتھ جوڑ دیتا ہے۔ میں مسلسل کوشش کرتی ہوں، توبہ کرتی ہوں، پھر دوبارہ کوشش کرتی ہوں لیکن کچھ نہیں بدلتا۔ میرا سر وسوسوں کی شدت سے پھٹتا ہے اور میں حد سے زیادہ مجبور ہو جاتی ہوں یہاں تک کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نے خود جان بوجھ کر اللہ سے متعلق چیزوں کی طرف شہوت محسوس کی۔ اس لئے میں یہ پوچھ رہی ہوں کہ کیا اللہ کی طرف جان بوجھ کر شہوت کا ہونا شرک ہے؟ میرا سوال یہ نہیں ہے کہ OCD کے سبب بے ارادہ شہوت کا آنا شرک ہے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ اگر یہ جان بوجھ کر ہو تو کیا یہ شرک ہے؟

–  سائل: بنت حوا  (اوہائیو، امریکہ)

ضروری وضاحت:

OCD کیا ہے؟

OCD کا مطلب ہے: Obsessive Compulsive Disorder (یعنی وسواسی و جبری مرض).
یہ ایک ذہنی کیفیت/بیماری ہے جس میں انسان کے دماغ میں بار بار ایک ہی خیال یا وسوسہ آتا رہتا ہے، چاہے وہ شخص اس کو ناپسند کرے یا اس سے چھٹکارا چاہے۔

 

جواب:

اللہ تعالی کے متعلق نامناسب خیالات کے بارے میں اسلام کی تعلیمات

الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام على سید المرسلین،أما بعد!
مختصرًا یہ جان لیں کہ:یہ خیالات OCD نامی بیماری کے سبب ہیں ،تو یہ آپ کے اختیار میں نہیں، اس لیے نہ گناہ ہے نہ کفر۔ ایسے خیالات پر رنجیدہ ہونے پر نبی کریم ﷺ نے تسلی دی ہے۔ ان پر کوئی پکڑ نہیں جب تک آپ خود ان خیالات کو لاکر ان پر غور نہ کرنے لگیں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور کرنے کے بجائے اس کی صفات میں غور کریں۔ البتہ اگر کوئی جان بوجھ کر ایسے خیالات سوچے یا آنے کے بعد اس میں غور کرکے انہیں اپنے ذہن میں جان بوجھ کر بٹھائے تو یہ سخت گناہ، اور اگر ان باتو ں پر خدانخواستہ ایک لمحہ کے لئے بھی یقین کرنے لگےتو  ایمان کے ضائع ہونے کا سبب ہے۔ لیکن آپ کا مسئلہ اس سے مختلف ہے، کیونکہ شریعت محمدی ﷺ میں اللہ پاک نے بڑی رخصتیں اور آسانیاں رکھی ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں، ضرور پڑھیں:

 مکمل جواب:
آپ کے دل میں آنے والے یہ خیالات درحقیقت "وساوس” (OCD) ہیں، جو آپ کے اختیار کے بغیر آتے ہیں۔ یہ خیالات آپ کی مرضی کے خلاف ہیں، آپ انہیں غلط سمجھتی ہیں، ان سے نفرت کرتی ہیں اور ان پر توبہ کرتی ہیں۔ اس صورت میں یہ خیالات نہ کفر ہیں نہ گناہ۔

إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي عَمَّا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا، مَا لَمْ تَعْمَلْ بِهِ أَوْ تَتَكَلَّمْ
ترجمہ:”بے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت کے ان خیالات کو معاف کر دیا ہے جو ان کے دلوں میں آتے ہیں، بشرطیکہ وہ ان پر عمل نہ کریں یا انہیں زبان پر نہ لائیں۔” (صحیح بخاری: 5269، صحیح مسلم: 127)

بلکہ ان خیالات پر پریشانی اور انہیں رد کرنا ایمان کی علامت ہے۔

ایک اور حدیث میں ہے:قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، يَجِدُ أَحَدُنَا مَا تَحَادِثُ بِهِ نَفْسُهُ، قَالَ: وَقَدْ وَجَدْتُمُوهُ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ
ترجمہ:”صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کوئی اپنے دل میں (برے) خیالات پاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: کیا تم واقعی ایسا محسوس کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ ایمان کی خالص علامت ہے۔” (صحیح مسلم: 132)

اللہ تعالی کے بارے میں نامناسب یا گناہ کے خیالات کی ممکنہ وجہ:

اس کی ممکنہ طور پر ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ انسان اللہ کی ذات میں غور کرنے لگتا ہو یہ سمجھ کر کہ یہ تو اچھا ہے کہ میں اللہ کو سوچ رہا ہوں لیکن حقیقت میں شیطان اسے ایک خفیہ راستے سے اللہ کے بارے میں شکوک و شبہات اور باطل عقائد پر خاموشی سے دھکیل رہا ہوتا ہے کیونکہ ہمیں اللہ کی ذات کے بارے میں سوچنے کے بجائے اللہ کی صفات اور اللہ کی پیدا کردہ اشیاء یعنی کائنات اور نعمتوں میں غور کرنے کا حکم ہے۔

ذات باری تعالیٰ کے بارے میں غور و فکر کرنے کے بارے میں اسلام کی تعلیمات:

اللہ تعالیٰ کی ذات اور حقیقت کے بارے میں غور و فکر سے منع فرمایا گیا ہے، کیونکہ انسانی عقل اس کا ادراک کرنے سے قاصر ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات میں مخلوق سے بالکل مختلف ہے۔ اُس کا کوئی جسم نہیں۔ اُس جیسا کوئی نہیں۔ اُس کی حقیقت کا احاطہ ممکن نہیں۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ وَهُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ
ترجمہ:”اس جیسا کوئی نہیں، اور وہی سننے والا دیکھنے والا ہے۔” (سورۃ الشوریٰ: 11)

وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا“ اور وہ  (انسان) اُس کا علم میں احاطہ نہیں کر سکتے۔ (اس کو پوری طرح نہیں سمجھ سکتے)” (سورۃ طہٰ: 110)

اسی لیے اللہ نے اپنا تعارف اپنی صفات کے ذریعے کرایا:
الرحمان-بڑا مہربان، رحیم-بے حد رحم کرنے والا، قدیر-ہر چیز کو کرسکنے والا، علیم-ذرہ ذرہ سے واقف، حکیم-زبردست دانائی اور حکمت والا وغیرہ۔

اللہ کی ذات میں غور و فکر کرنے سے ممانعت:

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: تَفَكَّرُوا فِي خَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَفَكَّرُوا فِي اللَّهِ
ترجمہ:”اللہ کی مخلوق میں غور و فکر کرو، اللہ کی ذات میں غور و فکر نہ کرو۔” (الطبرانی فی المعجم الأوسط: 8672)

لہٰذا ذات باری تعالی میں غور کرنے اور اس طرف دھیان دینے کے بجائے اللہ کی صفات اور اللہ کی قدرت و خلقت کے عجائبات اور مخلوقات میں غور و فکر کریں۔

جان بوجھ کر اللہ کے بارے میں نازیبا/غیر مناسب خیالات لانا اور  ان پر یقین کرلینا یا اللہ کے بارے میں کوئی شک کرنا:

اگر کوئی شخص اپنی مرضی، یقین اور عقیدے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے بارے میں کوئی گستاخانہ بات کرے یا مانے، یعنی وہ اللہ کے بارے میں کچھ نامناسب بات زبان سے کہہ دے یا دل سے مان لے یا اللہ کی ذات و صفات میں شک کرے تو یہ کفر ہے۔ ایسے شخص کے تمام اعمال -نماز، روزے، زکوۃ، حج، وغیرہ – ضائع ہوجائیں گے اور اس کا نکاح بھی ختم ہوجائے گا اور اگر بغیر توبہ کیے اور دوبارہ سچے دل سے ایمان لائے مرگیا تو ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔

لیکن آپ کا معاملہ اس کے برعکس ہے، کیونکہ آپ ان خیالات کو مکمل طور پر رد کرتی ہیں اور ان پر پریشان ہوتی ہیں۔ مزید یہ کہ OCD میں بار بار خیالات آنے سے ایسا لگتا ہے کہ میں جان بوجھ کر ایسا سوچ رہا ہوں حالآنکہ یہ خیال خود بھی اسی بیماری کے نتیجے میں ہوتا ہے۔
لہٰذا آپ اس کو ذہن پر سوار نہ ہونے دیں آپ پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ البتہ خیال رہے کہ ان خیالات کے آنے کے بعد ان میں غور و فکر ہرگز نہ کریں بلکہ اس وساوس کا علاج کریں۔

وسوسوں (گناہ کے برے اور گندے خیالات) کا علاج:

پاکی کا اہتمام رکھیں۔ کوئی گندگی جسم کو لگی نہ رہ جائے، خصوصا بیت الخلاء استعمال کرنے کے بعد۔ غسل واجب ہونے پے خواہ مخواہ سستی کرکے ناپاک نہ رہیں۔ شیطان ناپاک لوگوں کو آسانی سے نشانہ بناتے ہیں۔

باوضو رہیں۔ شیطانی حملوں سے حفاظت رہے گی۔

اعوذ باللہ پڑھیں: جب بھی وسوسہ آئے، فوراً أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھیں اور اس خیال کو نظر انداز کر دیں۔

دم کریں: صبح و شام سورۃ الفلق، سورۃ الناس اور آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کریں۔

خود کو مشغول رکھیں، فارغ نہ بیٹھیں۔ کسی نیک یا جائز کام میں مصروف رہیں۔ کیونکہ اگر آپ خود صحیح کام میں نہیں لگائیں گے تو نفس و شیطان آپ کو غلط کام میں لگا دیں گے۔ آپ لیٹے لیٹے یا بیٹھے بیٹھے کوئی آچھی/جائز سوچ میں بھی مصروف رہ سکتے ہیں۔

جسمانی علاج بھی کریں: اگر وسوسے شدید ہوں تو کسی ماہر ڈاکٹر یا طبیب سے علاج کروانا بھی ضروی ہے، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے بیماریوں کا علاج کرانے کی ترغیب دی ہے۔

 

Share it :
innov8ive.lab@gmail.com
innov8ive.lab@gmail.com

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Popular Categories

Category 01

Category 01

Category 01

Category 01

Category 01

Category 01

Ask a Mufti Online

Get clear, reliable answers to your Shariʿah questions from qualified scholars.

Drop Your Question Here!

Newsletter

Get free tips and resources right in your inbox, along with 10,000+ others

Latest Post

کیا اللہ کے ذکر سے شہوانی خیالات آنا شرک ہے؟ | OCD اور وسوسے کا حکم
کیا اللہ کے ذکر سے شہوانی/نامناسب خیالات آنا شرک ہے؟ | OCD اور وسوسے کا حکم
ستمبر 29, 2025
ایک مسلمان دعا میں ہاتھ اٹھائے ہوئے، اللہ کے سامنے گڑگڑا رہا ہے لیکن پھر بھی کچھ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟
اللہ تعالی سے ناممکن کا چیز مانگنا۔ کیا ہر دعا قبول ہوتی ہے؟
ستمبر 29, 2025
کیا حرمت مصاہرت کے مسئلہ میں حنفی کسی اور مسلک کے فتوی پر عمل کرسکتا ہے؟
کس طرح دیکھنے اور چھونے سے عورت سے حرمت کا رشتہ قائم ہوجاتا ہے؟
حرمت مصاہرت کے مسئلہ میں حنفی کا کسی اور مسلک پر عمل کرنا
ستمبر 21, 2025
کیا گستاخانہ /کفریہ الفاظ کے نقل کرنے سے انسان خود کافر ہوجاتا ہے؟
کیا گستاخانہ /کفریہ الفاظ کے نقل کرنے سے انسان خود کافر ہوجاتا ہے؟
ستمبر 12, 2025

Get In Touch

Newsletter

Subscription Form

Latest Posts

کیا اللہ کے ذکر سے شہوانی خیالات آنا شرک ہے؟ | OCD اور وسوسے کا حکم

کیا اللہ کے ذکر سے شہوانی/نامناسب خیالات آنا شرک ہے؟ | OCD اور وسوسے کا حکم

ستمبر 29, 2025
Read More »
ایک مسلمان دعا میں ہاتھ اٹھائے ہوئے، اللہ کے سامنے گڑگڑا رہا ہے لیکن پھر بھی کچھ دعائیں کیوں قبول نہیں ہوتیں؟

اللہ تعالی سے ناممکن کا چیز مانگنا۔ کیا ہر دعا قبول ہوتی ہے؟

ستمبر 29, 2025
Read More »
کیا حرمت مصاہرت کے مسئلہ میں حنفی کسی اور مسلک کے فتوی پر عمل کرسکتا ہے؟
کس طرح دیکھنے اور چھونے سے عورت سے حرمت کا رشتہ قائم ہوجاتا ہے؟

حرمت مصاہرت کے مسئلہ میں حنفی کا کسی اور مسلک پر عمل کرنا

ستمبر 21, 2025
Read More »

Quick Menu

  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Guidance of Islam
  • Al-Furqan Academy
  • Ask Mufti
  • Change A Life
  • Guidance of Islam

Follow Us

Facebook Instagram Whatsapp Envelope Youtube

contact

  • deenalfurqan@gmail.com

© Copyright, deenalfarqan.com. All rights reserved.